تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ورلڈ ٹی20: مارک وا کی ٹیم میں پاکستانی بھی شامل؟

سڈنی: آسٹریلیا کے سابق لیجنڈ بیٹر اسٹیو وا کے بھائی مارک وا نے ورلڈ ٹی 20 الیون کے لیے پانچ کھلاڑیوں کو منتخب کرلیا ہے۔

سابق آسٹریلوی کھلاڑی مارک وا نے اپنی ورلڈ ٹی 20 الیون میں پہلے نمبر پر بھارت کے  جسپریت بھمرا، دوسرے پر شاہین آفریدی کو رکھا ہے جبکہ فہرست میں تیسرے نمبر پر افغانستان کے راشد خان موجود ہیں۔

انہوں نے چوتھے نمبر پرانگلینڈ کے جوز بٹلر اور پانچویں نمبر پر ہم وطن جارح مزاج بیٹر گلین میکسویل کو شامل کیا ہے۔

South Africa vs India, 3rd Test: Nostalgic Jasprit Bumrah Looks Back At  2018 Test Debut In Cape Town Ahead Of Final Test | Cricket News

سابق آسٹریلوی کھلاڑی نے کہا کہ افغان بولر راشد خان دو تین وکٹیں لینے کے ساتھ 20 رنز بھی بناتے ہیں جبکہ جوز بٹلر کو میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا نمبر ون بیٹر سمجھتا ہوں جبکہ میکسویل میچ ونر کھلاڑی ہے۔

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے متعلق مارک وا نے کہا کہ ’شاہین آفریدی دائیں ہاتھ کے بیٹر کو ان سوئنگ کرکے پریشان کرتے ہیں اور وہ وکٹ لینے کا ہنر جانتے ہیں ان کی بولنگ میں اسپیڈ بھی ہے۔۔‘

انہوں نے بھارتی بولر جسپریت بمرا کو بھی تینوں فارمیٹ کا شاندار بولر قرار دیا۔

Comments

- Advertisement -