ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

آسٹریلیا میں بش فائر بے قابو، مکینوں کیلیے ہدایات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کینبر: آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ میں میلبورن کے شمال میں واقع تین چھوٹے قصبوں کے رہائشیوں کو بے قابو بش فائر کے باعث فوری طور پر گھروں میں پناہ لینے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز ہنگامی انتباہ جاری کیا گیا تھا کہ میلبورن سے تقریباً 80 کلومیٹر شمال میں واقع قصبہ ٹراوول کے قریب بش فائر گھروں اور انسانی جانوں کے لیے شدید خطرہ بن چکی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایک علیحدہ انتباہ میں کہا گیا ہے کہ ٹراوول اور اس کے ہمسایہ قصبوں کیرسڈیل اورٹلاروک سے انخلا کے لیے بہت دیر ہو چکی ہے، لہٰذا رہائشیوں اور وہاں موجود افراد کو فوری طور پر عمارتوں کے اندر پناہ لینا ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ میں شدید گرمی، تیز ہواؤں اور خشک موسم کے باعث آگ تیزی سے پھیل رہی ہے۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ آپ خطرے میں ہیں اور زندہ رہنے کے لیے فوری اقدام ضروری ہے۔

انتباہ میں کہا گیا ہے کہ آگ کے پہنچنے سے پہلے پناہ حاصل کریں کیونکہ شدید گرمی شعلوں سے پہلے ہی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔

2021 کی قومی مردم شماری کے مطابق ٹراوول، کیرسڈیل اور ٹلاروک کی مجموعی آبادی تقریباً 900 افراد پر مشتمل ہے۔

نیویارک کے گرجا گھر میں دھماکا

حکام نے ایک روز قبل خبردار کیا تھا کہ وکٹوریا کے بیشتر علاقے شدید آتشزدگی کے خطرے سے دوچار ہیں، جہاں درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا ہے اور موسمی حالات آگ کو مزید بھڑکا رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں