تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

آسٹریلوی وزیراعظم کھلاڑیوں کو پانی پلانے میدان میں آگئے

سڈنی: آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن کھلاڑیوں کو پانی پلانے کے لیے میدان میں آگئے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف وارم اپ میچ کے دوران آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن کھلاڑیوں کو پانی پلانے کے لیے خود میدان میں پہنچے۔

اوول کرکٹ گراؤنڈ میں سری لنکا اور پرائم منسٹر الیون کے درمیان کھیلے جانے والے وارم اپ میچ میں اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوئی جب پانی کے وقفے کے دوران آسٹریلوی وزیراعظم خود گراؤنڈ میں اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کو پانی پلانے کے لیے آگئے۔

شائقین کرکٹ نے ان کے اس اقدام کو خوب سراہا، میچ میں آسٹریلوی پرائم منسٹر الیون کی ٹیم جیت تو نہ سکی لیکن آسٹریلوی وزیراعظم کے اس شاندار عمل نے سب کے دل جیت لیے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی آسٹریلوی وزیراعظم کی جانب سے کھلاڑیوں کو خود جاکر پانی پلانے کے اقدام کی دل کھول کر تعریف کی جارہی ہے۔

ایک ٹویٹر صارف محب نے لکھا کہ’اس سے پہلے اس طرح کا عمل پہلے کبھی نہیں دیکھاہے۔’

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کل دورہ آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوگی، دورہ آسٹریلیا میں قومی ٹیم 3 ٹی ٹوینٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔

Comments

- Advertisement -