آسٹریلیا جنوبی افریقا کو شکست دے کر اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔
آسٹریلیا نے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی پر کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کو 5 وکٹوں سے ہرا کر فائنل کا ٹکٹ پکا کرلیا۔
جنوبی افریقا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 ویں اوور میں 151رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی۔
آسٹریلیا نے جواب میں 19 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔
آسٹریلیا کے بریٹسن ایڈورڈز نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور ساتھ ہی 13 گیندوں پر 21 رنز بھی بنائے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
اوور 40 گلوبل کرکٹ چیمپئن کا تاج پاکستان کے سر سج گیا
ناصر 41، اسٹیف نوٹلی 28 اور اسٹیون پلسین 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
واضح رہے کہ اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل ایونٹ کی ناقابل شکست میزبان ٹیم پاکستان اور امریکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔


