اتوار, اپریل 12, 2026
اشتہار

جوش انگلس کی جگہ آسٹریلوی ٹیم میں کون شامل؟

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے وکٹ کیپر و بیٹر جوش انگلس کی جگہ کیمرون گرین کو آسٹریلوی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹر جوش انگلس گولف کھیلنے کے دوران زخمی ہو گئے تھے جس کے باعث وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ٹیم سے باہر ہو گئے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انجرڈ جوش انگلس کی جگہ کیمرون گرین کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے بھی کیمرون کو متبادل کھلاڑی کے طور پر آسٹریلوی اسکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا اپنا پہلا میچ ہفتے کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں کپتان ایرون فنچ، آشٹن اگر، پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، جوز ہیزل ووڈ، کیمرون گرین، میچل مارش اور گلین میکسویل شامل ہیں۔

اس کے علاوہ کین رچرڈسن، اسٹیو اسمتھ، میچل اسٹارک، میتھیو ویڈ، مارکس اسٹوئنس، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زمپا بھی آسٹریلوی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں