سڈنی : کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 5 میچز پرمشتمل ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا، ایرون فنچ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
بھارت کے خلاف کھیلنے والے 15 رکنی آسٹریلوی اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ایرون فنچ کپتان، الیکس کیرے اور پیٹ کمنز مشترکہ طور پر نائب کپتان ہوں گے۔
آسٹریلوی اسکواڈ میں شان مارش، عثمان خواجہ، پیٹرہینڈسکومب، کین رچرڈسن، گلین میکسویل، جیسن بہرنڈوف، ایڈم زمپا اور نیتھن لیون شامل ہیں۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 میچز پرمشتمل ون ڈے سیریز رواں ماہ 22 مارچ سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہو رہی ہے۔
دوسری جانب آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کل متوقع ہے،سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا۔
پاکستان کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں نوجوان بلے بازوں عابد علی اور سعد علی کو موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔