کینبرا: آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے دارالحکومت سڈنی کے جنوب مغرب میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چھوٹا طیارہ تباہ ہونے سے طیارے کا پائلٹ شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کی فراہمی کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ایمرجنسی سروسز کو جمعرات کی صبح سڈنی سے 105 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع چھوٹے قصبے بیرِیما کے قریب طیارہ حادثے کی اطلاع موصول ہوئی جو ایک کھیت میں گرا تھا۔
امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر50 سالہ پائلٹ کو طیارے کے ملبے سے نکالا اور ایمبولینس کے عملے نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ اس کے بعد اسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
کولمبیا کا فوجی طیارہ کریش کرگیا، 66 ہلاک
آسٹریلیا میں تباہ ہونے والے طیارے سے ایندھن کا معمولی اخراج بھی ہوا جبکہ احتیاطی تدابیر کے طور پر فائر فائٹرز کو بھی موقع پر تعینات کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ہوا بازی کے حکام کو مطلع کر دیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


