جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

16 سال سے کم عمر بچوں کے 47 لاکھ سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: آسٹریلیا میں بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بندش میں تیزی آگئی۔ سولہ سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کے بعد سوشل میڈیا کمپنیوں نے فیس بُک اور انسٹاگرام سمیت سوشل میڈیا کے 47 لاکھ اکاؤنٹس بند کردیے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ہدایت دی گئی ہے کہ کم عمرصارفین کے اکاؤنٹس فوری ختم کیے جائیں۔

اس اقدام کے بعد مختلف پلیٹ فارمز پر مجموعی طور پر 47 لاکھ اکاؤنٹس بند کر دیے گئے۔

آسٹریلیا دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے سولہ سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کی ہے۔

دوسری جانب میڈرڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر پابندیوں کی تجویز کے بعد ایلون مسک نے اسپین کے وزیر اعظم کو ظالم قرار دے دیا۔

ٹیک ارب پتی اور ایکس کے مالک ایلون مسک نے سوشلسٹ ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کو 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر نئی پابندیاں متعارف کروانے پر ”ظالم اور عوام کا غدار”قرار دیا ہے۔

یورپی ملک کا بچوں کیلیے سوشل میڈیا پر پابندی کا فیصلہ

ایلون مسک کے تبصرے ہسپانوی وزیر اعظم کے اس اعلان کے جواب میں سامنے آئے ہیں کہ میڈرڈ ملک کے سوشل میڈیا قوانین میں نئی تبدیلیاں متعارف کرائے گا۔

مسک نے ہسپانوی وزیر اعظم کی ایکس پوسٹ کے جواب میں لکھا کہ ”ڈرٹی سانچیز اسپین کے لوگوں کے لئے ایک ظالم اور غدار ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں