تازہ ترین

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...
Array

پاکستان میں آسٹریلیا طرز کی وکٹیں، معاملہ کہاں تک پہنچا؟

کراچی: پاکستان میں آسٹریلیا طرز کی وکٹیں بنانےکا تجربہ التوا کا شکار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ ڈراپ اِن پچز کے لئے آسٹریلیا سے مٹی منگوائی جائے گی اور نیشنل اسٹیڈیم سمیت یو بی ایل کمپلیکس میں یہ پچز بنائی جانی تھی۔

تاہم اب محسوس ہورہا ہے کہ پاکستان میں آسٹریلیا طرز کی وکٹیں بنانےکا تجربہ التواکاشکار ہونے لگا ہے، آسٹریلیاسےمٹی کراچی پورٹ پر تو پہنچ چکی ہے اور کسٹم کلیئرنس کی منتظر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: بنگال ٹائیگرز اور افغان ٹیم آج آمنے سامنے

حکام کے مطابق پاکستان میں بارش اور سیلابی صورتحال بھی ڈراپ اِن پچز کی تاخیرکی اہم وجہ قرار دی گئیں ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرناہے،ٹی ٹوئنٹی سیریزکےبعد ٹیسٹ سیریزبھی شیڈول ہے،مصروف شیڈول کے باعث آسٹریلین پچزکا تجربہ اگلےسیزن تک ملتوی ہونےکاامکان ہے۔

ڈراپ اِن پِچز کیا ہوتی ہیں؟

عام طور پر کرکٹ میں کھیلے جانے والے میچ کے گراؤنڈ میں ہی پِچ تیار کی جاتی ہے لیکن ڈراپ اِن پِچز میں ایسا نہیں ہے۔

دراصل ڈراپ اِن پِچز ایسی پچز ہیں جنہیں کھیلے جانے والے میچ کے اصلی مقام سے دور تیار کیا جاتا ہے اور بعد میں میچ کے وقت اس مقام پر منتقل کردیا جاتا ہے۔

ڈراپ اِن پِچ کو گراؤنڈ سے باہر ایک لوہے کے سانچے کے اندر تیار کیا جاتا ہے جس میں نیچے پہلے مٹی اور اوپر گھاس کی تہہ لگائی جاتی ہے ،ان دونوں تہوں کو کافی عرصے تک اسی لوہے کے سانچے میں رکھا جاتا ہے جب تک کہ پِچ مکمل تیار نہیں ہوجاتی۔

جب یہ پِچ میچ کے مطابق تیار ہوجاتی ہے تو انہیں مشین (کرین) کی مدد سے لوہے کے سانچے سمیت گراؤنڈ میں لایا جاتا ہے اور پچ کی جگہ منتقل کیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -