جمعرات, فروری 19, 2026
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا کے فاسٹ بولر نیتھن ایلس ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے۔

کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق نیتھن ایلس بگ بیش لیگ میں ہوبارٹ ہوریکنز کے کپتان ہیں اور وہ لیگ کے دوران ہی ہیمسٹری انجری کا شکار ہوئے ہیں۔

انجری کے سبب نیتھن ایلس کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

نیتھن ایلس کی انجری سے آسٹریلیا کی فاسٹ بولنگ کے حوالے سے پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ اس سے قبل جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز بھی انجری سے نبرد آزما ہو رہے ہیں۔

یہ پڑھیں: پاکستان اور آسٹریلیا ٹی 20 سیریز کے پرومو میں بھارتیوں پر کرارا طنز

جوش ہیزل ووڈ نے ایشیز کے کسی میچ میں حصہ نہیں لیا وہ گزشتہ برس نومبر سے کوئی میچ نہیں کھیلے ہیں اور ورلڈ کپ سے قبل ان کی مکمل فٹنس متوقع ہے۔

پیٹ کمنز بھی ایشیز سیریز کے بعد فٹ ہوکر ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے لیے رواں ماہ کے آخر میں پاکستان پہنچے گی اور دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹی 20، 29 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

ٹی 20 میچوں کی سیریز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں