ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا کے آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس انجری کا شکار ہوگئے۔
بگ بیش لیگ میں میچ کے دوران آسٹریلوی آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس کے دائیں ہاتھ میں انجری ہوئی جس کے بعد وہ میدان سے باہر چلے گئے۔
اننگز کے 15ویں اوور کی آخری گیند پر جیمی اوورٹن کی لینتھ ڈیلیوری اضافی باؤنس کی وجہ سے آل راؤنڈ کو لگی۔
فزیو کے میدان میں آنے کے بعد اسٹوئنس چلے گئے انہوں نے 20 گیندوں پر 23 رنز بنائے تھے جبکہ اسٹارز نے میچ میں 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
Concern for the Melbourne Stars on the eve of the #BBL15 Finals.
Marcus Stoinis left the field with just two runs to win in their match at the MCG, after this incident. pic.twitter.com/LSRQlZOhIw
— KFC Big Bash League (@BBL) January 13, 2026
اسٹوئنس کی انجری کی متعلق اسٹارز کی جانب سے کوئی اپ ڈیٹ فراہم نہیں کی گئی ہے لیکن ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ان کی انجری آسٹریلیا کے لیے دھچکا ثابت ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کی جانب سے میگا ایونٹ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ میں آل راؤنڈ بھی شامل ہیں۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا اپنا پہلا میچ 11 فروری کو کولمبو میں آئرلینڈ سے کھیلے گا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


