ویمنز ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف میچ سے قبل آسٹریلیا کو دھچکا لگ گیا۔
آسٹریلیا کی کپتان ایلیسا ہیلی تربیتی سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوگئیں اور ان کی انگلینڈ کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
ایلیسا کی غیرموجودگی میں نائب کپتان تہیلیا میک گرا ٹیم کی قیادت کریں گی جبکہ بیتھ مونی وکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دیں گی۔
کرکٹ آسٹریلیا نے تصدیق کی ہے کہ ہفتہ کو جنوبی افریقا کے خلاف آخری لیگ میچ سے ایلیسا ہیلی کی فٹنس کا جائزہ لیا جائے گا۔
یہ پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو 7 رنز سے ہرا دیا
ہیڈ کوچ شیلی نٹشکے نے کہا کہ ہیلی کا ان فٹ ہونا بدقسمتی ہے لیکن ہمارے پاس آپشنز موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے بہت بہت بڑا نقصان ہے، وہ ہماری کپتان اور سنچریاں بنا کر شاندار فارم میں ہیں لیکن یہ دوسروں کے لیے پرفارم کرنے کا موقع ہے۔
ہیڈ کوچ نے کہا کہ جارجیا وول ہیلی کی جگہ لینے کے لیے واضح انتخاب ہے لیکن حتمی فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم ویمنز ورلڈ کپ میں پانچ میں سے چار میچز جیت کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


