تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

آسٹریلیا میں ڈیلٹا ویرینٹ کا پھیلاؤ، لاک ڈاؤن نافذ

کوویڈ 19 کی مہلک ترین بھارتی قسم ڈیلٹا ویرینٹ کے پھیلاؤ پر آسٹریلیا میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ‏گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا میں ڈیلٹا ویرینٹ نے پنچے گاڑ لیے ہیں اور کئی ‏شہروں کو اس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

ڈیلٹا ویرینٹ کے تیزی سے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکام نے سڈنی سمیت بڑے شہروں میں لاک ‏ڈاؤن نافذ کر کے پابندی مزید سخت کر دی ہیں۔

صرف سڈنی میں ڈیلٹا ویرینٹ کے 150 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ پرتھ، برسبین، کوئنزلینڈ، ‏میلبرن میں کیسز سامنے آئے ہیں۔

آسٹریلوی حکام نے بعض علاقوں میں تشویشناک صورتحال کے پیش نظر لاک ڈاؤن نافذ کر کے ‏پابندیاں سخت کر دی ہیں اور لوگوں کو غیرضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے منع کر دیا ہے۔

گزشتہ کئی ماہ میں یہ پہلا موقع ہے کہ ملک بھر میں ایک ساتھ کورونا کے زیادہ کیسز سامنے آئے ‏ہیں حالانکہ ویکسینیشن عمل تیزی سے جاری ہے اور وبا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر سختی ‏سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -