اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

بنگلادیش نے آسٹریلیا کو پہلی بار ون ڈے سیریز میں شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکا: بنگلادیش نے آسٹریلیا کو پہلی بار ون ڈے سیریز میں شکست دے دی۔

ڈھاکا میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں بنگلادیش نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

بارش سے متاثر میچ میں بنگلادیش کو 41 اوورز میں 192 رنز بنانا تھے، میزبان ٹیم نے ہدف 35 اوورز میں حاصل کرلیا۔

سومیا سرکار اور نجم الحسین شانتو 42، 42 رنز بنا کر نمایاں رہے، توحید ریدوئے نے 40 اور کپتان مہدی حسن نے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔

آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین، زیویر بارٹلیٹ، ایڈم زمپا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 42 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے تھے، مارنس لبوشین اور زیویر بارٹلیٹ کی نصف سنچریاں رائیگاں گئیں۔

آسٹریلیا کے ابتدائی تین بیٹر صفر پر ہی پویلین لوٹ گئے تھے۔

بنگلادیش کی جانب سے مستفیض الرحمان اور تسکین احمد نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، تنویر اسلام نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں