دوسرے ایشیز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں آسٹریلیا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 511 رنز بناکر اپنی پوزیشن کو مستحکم کرلیا۔
آسٹریلیا نے گابا میں کھیلے جارہے میچ میں کھیل کے تیسرے روز 378 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز شروع کی تو مجموعی اسکور میں 5 رنز کے اضافے کے بعد ہی مائیکل نیسر (16) رنز پر آؤٹ ہوگئے جبکہ ایلکس کیری 63 رنز بناکر چلتے بنے۔
آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے کیریئر بیسٹ 77 رنز کی اننگز کھیلی اور برینڈن ڈوگٹ نے 13 رنز بنائے، اسکاٹ بولیں ڈ 21 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
جیک ویدرالڈ 72، مارنس لبوشین 65، کپتان اسٹیو اسمتھ 61، کیمرون گرین 45، ٹریوس ہیڈ 33 اور جوش انگلس 23 رنز بنائے تھے۔
انگلینڈ کی جانب سے برائیڈن کارس نے 4، کپتان بین اسٹوکس نے 3 جبکہ جوفرا آرچر، گس ایٹکنسن اور ول جیکس نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
انگلش ٹیم اس سے قبل اپنی پہلی اننگز میں 334 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، جو روٹ 138 رنز بناکر ناقابل شکست رہے تھے۔
جو روٹ نے اسد شفیق کا 9 سال پرانا ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا
آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 6 جبکہ مائیکل نیسر، برینڈن ڈوگٹ اور اسکاٹ بولینڈ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


