تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

آسٹریلیا کا غیرملکیوں کو ملازمت کا ویزہ پروگرام ختم کرنے کا اعلان

کینبرا : آسڑیلیا کے وزیراعظم میلکم ٹرن بل کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں ملازمتوں کے لئے آسٹریلیوی شہریوں کوترجیح دی جائے گی۔

آسٹریلیوی حکومت نے اپنے ملک کے شہریوں کے روزگار کیلئے تقریبا 95000غیر ملکی ملازمین کے زیر استعمال عارضی ویزا پروگرام کو ختم کر دیا ہے، جس سے بڑی تعداد میں ہند نژاد ملازمت پیشہ افراد متاثر ہوں گے۔

آسٹریلیوی وزیراعظم میلکم ٹرن بل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غیرملکیوں کو ملازمت دینے کے 457 ویزا پروگرامز کوختم کیا جا رہا ہے، آسٹریلیا مختلف ثقافتیں رکھنے والے تارکین وطن کا ملک ہے لیکن اب وقت آگیا ہےکہ آسٹریلیوی شہریوں کوترجیح دی جائے۔

تاہم ویزا پروگرام ختم ہونے سے اس وقت آسٹریلیا میں سکونت پذیر غیر ملکی شہریوں کو کوئی دقت نہیں ہوگی، اس کی جگہ دوسرا ویزا پروگرام شروع کیا جائے گا جس کے تحت انگریزی زبان پر عبور رکھنے والے ہنرمند غیر ملکی شہری ہی آسٹریلیا میں کام کر سکیں گے۔

میلکم ٹرن بل نے کہا کہ آسٹریلیوی شہریوں کو ملازمتوں میں فوقیت دی جائیگی، 457 ویزا پروگرامز کو ابتدا میں دوسال کے نئے عارضی ویزا سے تبدیل کیا جائے گا، یہ ویزا پروگرام ملک کے بہترین مفاد میں بنایا جائے گا۔

خیال رہے کہ 457 ویزا پروگرام کے تحت کمپنیوں کو ان شعبوں میں چار سال تک غیر ملکی ملازمین مقرر کرنے کی اجازت تھی، جہاں ہنر مند آسٹریلیائی ملازمین کی کمی ہے۔


مزید پڑھیں : بائے امریکن‘ ہائیر امریکن، ٹرمپ کا نیا حکم نامہ


واضح رہے اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملازمتوں میں غیرملکی افراد کو موقع دینے کے ویزا پروگرام پرنظرثانی کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا تھا، جس کے تحت امریکی مصنوعات کی خریداری اورامریکیوں کوملازمتوں میں ترجیح دینےکی پالیسی وضع کی جائے گی۔

بائے امریکن‘ ہائرامریکن کے عنوان سے منسوم اس ایگزیکٹوآرڈرمیں وفاقی اداروں کوملازمتوں میں غیرملکی افرادکوموقع دینے کے ایچ ون بی ویزا پروگرام پرنظرثانی کرنے‘ اس میں مزید بہتری لانے اورامیگریشن نظام کی خامیوں کودورکرنے کا کہا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -