ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی، ٹریوس ہیڈ کی 123 رنزکی میچ وننگ اننگز نے آسٹریلیا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے 205 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے میچ میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کیں، آسٹریلیا کو 5 میچزکی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہوگئی ہے۔
میچ کے دوسرے روز کھیل کے آغاز پر انگلینڈ کی ٹیم 164 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی، پہلا ٹیسٹ جیتنے کے لیے انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 205 رنز کا ہدف دیا تھا۔
دوسری اننگز میں انگلینڈ کی جانب سے اولی پاپ 33 اور بین ڈکٹ 28 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے۔
دوسری اننگ میں آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 3 اور اسٹاک بولینڈ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ اسٹارک نے پہلے اننگز میں 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔
آئی سی سی نے میچ فکسنگ کے الزام میں اہم بیٹر کو معطل کردیا
پہلی اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ کے سامنے بے بس ہوگئی تھی اور پوری ٹیم 172 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔
واضح رہے کہ ایشیز ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا تو پوری ٹیم 172رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


