بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

بھارتی شیر گھر میں ڈھیر، 3 دن میں ٹیسٹ میچ ہار گئے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی شیر اپنے گھر میں ہی ڈھیر ہوگئے اور کینگروز نے ٹیسٹ میچ صرف 3 دن میں جیت کر سورماؤں کو میدان میں دھول چٹا دی۔

بھارتی سورما کاغذی شیر ثابت ہوئے جو دعوؤں کے برعکس اپنے ہی گھر میں ڈھیر ہوگئے۔ 5 روزہ ٹیسٹ میچ کو کینگروز نے تین روز میں سمیٹ دیا اور بھارت کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر 9 وکٹوں سے عبرت ناک شکست دے ڈالی۔

اندور ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا کو جیت کے لیے 76 رنز مزید درکار تھے اور اس کی 9 وکٹیں باقی تھیں۔ کینگروز نے مطلوبہ آسان ہدف بغیر کسی نقصان کے پہلے ہی گھنٹے میں حاصل کرلیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بھی بنا لی۔ میچ میں 11 وکٹیں لینے والے نیتھن لائن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

- Advertisement -

بھارت اپنی چالبازیوں سے باز نہ آیا تھا اور اندرو ٹیسٹ میں بھی آسٹریلیا کو قابو کرنے کے لیے اسپن وکٹ کا جال بچھایا لیکن کینگروز کے لیے کھودا گیا گڑھے میں وہ خود آن گرا۔

انڈیا پہلی اننگ میں 109 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ آسٹریلوی اسپنرز نے بھارتیوں کو ان کے بچھائے جال میں ایسا جکڑا کہ 8 وکٹیں لے اڑے۔ میتھیو نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تو نیتھن لیون نے 3 اور ٹوڈ مرفی نے ایک کھلاڑی کو میدان بدر کیا

کینگروز کی پہلی اننگ 197 رنز پر تمام ہوئی۔ بھارت نے اپنی دوسری اننگ کا آغاز 88 رنز کے خسارے سے کیا اور دوسری اننگ میں بھی صرف 163 رنز بنا کر پوری ٹیم چلتی بنی۔ اس اننگ میں بھارتی سورماؤں کا بھرکس نیتھن لیون تھے جنہوں نے 8 وکٹوں کی شاندار کارکردگی دکھائی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

دنیا میں اپنی بہترین بیٹنگ سائیڈ کے طور پر جانے والی بھارتی ٹیم کی دو اننگز میں صرف ایک ہی نصف سنچری بن سکی جو پجارا نے بنائی باقی کوئی کھلاڑی قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکا۔

4 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے ابتدائی دو میچز بھارت اور تیسرا میچ آسٹریلیا نے جیتا ہے۔ چوتھا میچ 9 مارچ سے احمد آباد میں شروع ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں