تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

آسٹریلوی کپتان نے مائیکل کلارک کے الزامات مسترد کر دیے

سڈنی: آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین نے سابق کپتان مائیکل کلارک کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی ویرات کوہلی کے ساتھ نرم رویہ نہیں رکھتا۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق مائیکل کلارک کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے ٹم پین نے کہا کہ کوہلی کے خلاف ٹیم نے اپنی مکمل کارکردگی دکھائی اور کھلاڑیوں نے بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

کپتان کے بقول ہم بطور میزبان ہم نے صرف ایک یہ کام کیا کہ بھارتی ٹیم کے کپتان کو غصہ نہیں دلایا کیونکہ اس سے وہ اپنے آپ کو اچھا کپتان ثابت کرنا چاہتے تھے۔

آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ میں نے یقینی طور پر کسی کو نہیں دیکھا جو ویرات کوہلی کے ساتھ نرمی سے پیش آیا ہو یا انہیں آؤٹ نہ کرنا چاہتا ہو، میرا خیال ہے ہر وہ بولر جس کے ہاتھ میں گیند تھی اس نے اپنا بہترین کھیل پیش کیا تاکہ آسٹریلوی ٹیم کامیاب ہو۔

ٹیم پین نے مزید کہا کہ یقینی طور پر مجھے نہیں پتہ کہ کون ویرات کوہلی کے ساتھ نرمی اختیار کیے ہوئے تھا لیکن ہمارے پاس ایک یقینی چیز تھی جسے استعمال کیا اور وہ یہ کہ ہم ویرات کوہلی کو مشتعل کر کے لڑنا نہیں چاہتے تھے۔

واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے انکشاف کیا تھا کہ آسٹریلوی کھلاڑی آئی پی ایل کنٹریکٹ بچانے کے چکر میں ویرات کوہلی اور بھارتی ٹیم سے نرم رویہ اختیار کرتے ہیں۔

مائیکل کلارک کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال ہوم گراؤنڈ پر بھارت کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست کی وجہ بھی یہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل سے ملنے والی بھاری رقم ویرات کوہلی اور بھارتی ٹیم سے اچھے تعلقات رکھنے کی اصل وجہ بھی یہی ہے۔

Comments