ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

آسٹریلوی کھلاڑی نے بھارتی بلے باز کو ڈرپوک قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کے موقع پر سابق آسٹریلوی کپتان ایلن بارڈر نے بھارتی کھلاڑی کی بیٹنگ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن بھارتی ٹیم کی بیٹنگ پالیسی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے ایلن بارڈر نے بھارتی بلے باز چتیشور پجارا پر سخت تنقید کی اور کہا کہ وہ شاٹ کھیلنے سے ڈرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ میچ کے دوران چتیشور پجارا شاٹ کھیلنے سے واضح طور پر ڈرے ہوئے لگ رہے تھے اور ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے وہ رن بنانے کے بجائے کریز پر ٹکے رہنے کے لئے کھیل رہے ہیں۔

- Advertisement -

ایک اسپورٹس ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے ایلن بارڈ کا کہنا تھا کہ کیا ایسا نہیں ہے کہ وہ رن بنانے کے بجائے اپنی وکٹ بچانے کے لئے کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چتیشور پجارا نے سیریز میں اس کا زیادہ اثر نہیں لیا ہے، انہوں نے اپنے رن بنانے میں اتنا لمبا وقت لیا، ایسا لگ رہا تھا کہ وہ کریز پر جم گئے ہیں جس کا بھارتی ٹیم پر برا اثر پڑا۔

سابق آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ چتیشور پجارا آسٹریلوی بالنگ پر حاوی ہوتے ہوئے نہیں نظر آئے جس کا سہرا آسٹریلوی بالرز کو جاتا ہے جنہوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ایلن بارڈر نے کہا کہ آسٹریلوی بالرز نے انہیں کبھی دباؤ سے باہر نہیں نکلنے دیا، آدھی جنگ تو یہی ہے تاہم بالرز کو وکٹ لینے میں کافی مشکل ہو رہی تھی لیکن اگر اسکور بورڈ ہی نہیں بڑھ رہا تو آخر میں یہ آپ کا انعام ہی ہے۔

اس کے علاوہ سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بھی ٹوئٹر میسج میں چتیشور پجارا کی بیٹنگ پر تنقید کی اور کہا کہ انہیں اپنی اسکورنگ رفتار میں تھوڑی تیزی لانی چاہئے تھی کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ اس سے ان کے دیگر بلے باز ساتھیوں پر زیادہ دباؤ پڑرہا تھا۔

چتیشور پجارا کی سست رفتار بیٹنگ پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں رکی پونٹنگ نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ یہ صحیح رویہ ہے لیکن یہ ضروری ہے کہ چتیشور پجارا کو رن بنانے کی رفتار اور بڑھانی چاہئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں