جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

دودھ کی پیداواربڑھانے کیلئے آسٹریلوی گائے درآمد کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان میں دودھ کی پیداوار میں اضافے کے لیے آسٹریلوی نسل کی گائے درآمد کی جائیں گی، اس سلسلے میں آسٹریلین کمپنی سے معاہدہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پاکستانی کمپنی نے آسٹریلین کمپنی سے معاہدہ کرلیا، جس کے بعد کارپوریٹ سیکٹر کے بعد عام کاشتکار بھی آسٹریلین مویشیوں تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

اے آر وائی نیوز لاہور کی نمائندہ ثانیہ چودھری کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی کمپنی اور آسٹریلوی تنظیم کے اشتراک سے اعلیٰ نسل کے آسٹریلین مویشی پاکستان لائے گی، جس سے نہ صرف ڈیری فارمنگ کے کاروبار کو منافع بخش بنانے میں مدد ملے گی بلکہ دودھ کی بہتر پیداوار سے ملکی ضروریات کو بھی پورا کیا جاسکے گا۔

آسٹریلین کمپنی آسٹریکس کے عہدایداروں نے ڈیری فارمنگ کے حوالے سے پاکستان کو بہترین مارکیٹ قرار دیتے ہوئے معاہدے پر خوشی کا اظہار کیاہے،۔

افتتاحی تقریب میں کاشتکاروں اور ڈیری فارمنگ سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور آسٹریلوی مویشیوں کی درآمد میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں دودھ کی پیدوار36ملین ٹن سالانہ سے زائد ہے، دودھ کی پیداوار میں اضافے کے لیے آسٹریلوی نسل کی گائے درآمد کی جا رہی ہیں جو مقامی ساہیوال نسل بھینسوں کے مقابلے میں زیادہ دودھ دیتی ہیں۔

پاکستان دنیا بھر میں دودھ کی پیداوار کے لحاظ سے پانچواں بڑا ملک ہے تاہم آج بھی قدیم طریقہ کار کی وجہ سے فی جانور دودھ کی پیداوار ترقی یافتہ ممالک کے لحاظ سے کم ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں