کراچی: آسٹریلوی کرکٹرفواد احمد کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ٹرافی جیت کر خوشی ہوئی، اس لیے سب کھیلتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کے چوتھے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلنے والے آسٹریلوی کرکٹرفواد نے کہا کہ محفوظ پی ایس ایل کے انعقاد پر سب کا شکرگزار ہوں۔
فواد احمد نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ حوصلہ بڑھانے پراہل خانہ، مداحوں اور دوستوں کا شکر گزار ہوں، پی ایس ایل ٹرافی جیت کر خوشی ہوئی، اس لیے سب کھیلتے ہیں۔
That’s why u play 😍🏆, Thanks heaps to @TheRealPCB @thePSLt20 @TeamQuetta @pid_gov Sindh Gov for the Safe PSL4 and to all my family, friends n fans all over the world for their kind support, wishes n prayers,#PSLFINAL #Champions #karachi #Pakistan #PurpleForce #Gladiators #💜💛 pic.twitter.com/9Ye1NHR8jm
— Fawad Ahmed (@bachaji23) March 18, 2019
یاد رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل فائنل میں پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلی بار پی ایس ایل ٹائٹل جیت لیا
پی ایس ایل فائنل میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے 139 رنز کا ہدف دیا جسے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے 18 ویں اوور میں حاصل کرلیا تھا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے 3، ڈیوین براوو نے 2، محمد نواز اور فواد احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔