The news is by your side.

Advertisement

آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز کو پچھڑے 5 برس بیت گئے

سڈںی: آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز کو پچھڑے 5 برس بیت گئے، آسٹریلین کرکٹرز نے فلپ ہیوز کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز کی آج پانچویں برسی منائی جارہی ہے، پانچ سال قبل 25 نومبر کو ڈومیسٹک میچ کے دوران شان ایبٹ کی قاتل باؤنسر فلپ ہیوز کے سر پرلگی جس سے وہ بری طرح زخمی ہوئے اور دو دن بعد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے فلپ ہیوز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلپ ہیوز ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے، کرکٹ آسٹریلیا نے 63 ناٹ آؤٹ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

آسٹریلوی کرکٹرز ڈین جونز، مائیکل کلارک، اسٹیون اسمتھ نے بھی فلپ ہیوز کو خراج عقیدت پیش کیا اور لکھا کہ ہیوز ہمیشہ ناٹ آؤٹ رہیں گے۔

آسٹریلوی کوچ جسٹن لینگر نے بھی کہا کہ فلپ ہیوز کی کمی آج بھی محسوس ہوتی ہے وہ اچھے کرکٹر کے ساتھ اچھے انسان بھی تھے۔

یاد رہے کہ فلپ ہیوز کی موت نے کرکٹ کی دنیا کو بدل کر رکھ دیا تھا، فلپ ہیوز کی موت کے بعد کھلاڑیوں کے ہیلمٹ میں بھی تبدیلی کی گئی تھی۔

فل ہیوز نے 2009 سے سنہ 2013 کے درمیان 26 ٹیسٹ ميچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے تین سنچریوں اور سات نصف سنچریوں کی مدد سے ڈیڑھ ہزار سے زیادہ رنز بنائے تھے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں