The news is by your side.

Advertisement

آسٹریلوی فاسٹ بولر کا کوروناٹیسٹ، تنہا کر دیا گیا

سڈنی: آسٹریلوی فاسٹ بولر کین رچرڈسن کو کورونا وائرس سے مشتبہ قرار دے کر ہوٹل میں تنہا کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر چند روز قبل ہی دورہ جنوبی افریقا مکمل کر کے وطن لوٹا تھا اور اس دوران ان کی طبیعت خراب ہونے پر کوروانا وائرس کا شبہ ظاہر کیا گیا۔

انہیں مقامی ہوٹل منتقل کیا گیا جہاں ان کے کمرے کو قرنطینہ قرار دے کر آئیسولیٹ کر دیا گیا۔

اس دوران کین رچڑڈسن کے مختلف ٹیسٹ لیے گئے جس کی رپورٹس موصول ہو گئی ہیں، آسٹریلوی کرکٹ حکام کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آیا ہے جس کے بعد انہیں مہلک وبا سے کلیئر قرار ے دیا گیا ہے۔

کورونا وائرس ٹیسٹ کلیئر ہونے پر کین رچرڈسن کو دوبارہ سے ٹیم جوائن کرنے کی اجازت مل گئی ہے اور وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سڈنی میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین اگلا ون ڈے میچ اتوار کو سڈنی میں ہوگا، یہ میچ بھی بغیر شائقین کے کھیلا جائے گا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں