ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

آسٹریلوی فٹبال ٹیم نے میچ فیس غزہ کے عوام کو عطیہ کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی جارحیت کا شکار غزہ کے مظلوم شہریوں کے لیے دنیا آواز اٹھا رہی ہے امداد کے لیے آسٹریلیا کی فٹبال ٹیم بھی میدان میں آ گئی ہے۔

غزہ پر اسرائیلی کی جارحیت کو ڈیڑھ ماہ ہو چکا ہے۔ تاریخ انسانی میں قابض صہیونی ریاست کے مظالم نے اس کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب کر دیا ہے۔ ہزاروں مظلوم فلسطینیوں کی شہادت پر دنیا سراپا احتجاج ہے اس موقع پر آسٹریلیا کی فٹبال ٹیم بھی میدان میں آ گئی ہے۔

آسٹریلوی فٹبال ٹیم نے فلسطین کے ساتھ ہونے والے اپنے ورلڈ کپ کوالیفائر میچ کی فیس غزہ کے مظلوم عوام کو عطیہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ کھلاڑی اپنی میچ فیس کا حصہ انسانی بنیادوں پر غزہ کے عوام تک پہنچائیں گے۔

- Advertisement -

کھلاڑیوں کے بعد فٹبال آسٹریلیا بھی اتنی ہی رقم عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا اور فلسطین کا ورلڈ کپ کوالیفائر میچ منگل کو شیڈول ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں