ابھرتی ہوئی اسٹار آسٹریلوی گولفر 18 سال کی عمر میں تھائی لینڈ میں انتقال کر گئی۔
ہونہار نوجوان آسٹریلوی گولفر جیسیکا بینگ تھائی لینڈ میں ایک ٹورنامنٹ کی تیاری کے دوران برین ہیمرج میں مبتلا ہونے کے باعث انتقال کر گئیں۔
ان کے اہل خانہ اور ٹور حکام نے گولفر کی موت کی تصدیق کی ہے۔
18 سالہ گولفر نے اس سال کے شروع میں اپنا پہلا پروفیشنل ایونٹ جیتا تھا۔ یکم اگست کو وہ اچانک گِر گئی تھیں اور انہیں فوری طور پر بنکاک کے اسپتال لے جایا گی، جہاں ان کے دماغ کی ہنگامی سرجری کی گئی۔
اسپتال میں زیرعلاج رہنے کے دوران وہ صحت یاب نہ ہوسکیں اور جمعرات کو انتقال کر گئیں۔
GoFundMe پیج پر کہا گیا کہ ہم واقعی اس خبر سے دل شکستہ ہیں خاندان سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں ہم جیسکا کو یاد رکھنا اور ان کی کامیابیوں، جذبے اور گولف کے لیے لگن کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
پیج پر کہا گیا کہ ہم نے جو فنڈز اکٹھے کیے ہیں وہ ان کے والدین کو ان کے طبی اخراجات میں حصہ ڈالنے کے لیے دیے جائیں گے۔
Bang کورین خواتین کے پیشہ ورانہ دورے کے لیے بین الاقوامی کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں کھیلنے کے لیے بنکاک میں تھیں۔


