تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

آسٹریلیا کے امیگریشن ویزا کا اعلان

آسٹریلوی حکومت نے ہر سال کی طرح امسال بھی امیگریشن ویزا کے لیے کوٹہ کا اعلان کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے مالی سال کے آغاز پر آسٹریلوی حکومت کی جانب سے ‏‏2021-22 کے لیے امیگریشن ویزا کے لیے کوٹہ مختص کر دیا گیا ہے۔

معاشی چیلنجز کی وجہ سے کوٹہ میں ہر سال کمی کی جارہی ہے اور یہ تسلسل اس سال بھی ‏برقرار ہے۔

نئے مالی سال کے لیے ایک لاکھ 60 ہزار امیگریشن ویزا کا کوٹہ مقرر کیا گیا ہے اور حکومتی ‏پالیسی کے تحت ویزا کو دو زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

دو بنیادی زمروں میں ایک سماجی مہارت اور دوسرا خاندانی تعلق ہے۔ سماجی مہارت کے لیے ‏‏79600 اور خاندانی تعلق کے لیے 77300 ویزے رکھے گئے ہیں۔

سماجی مہارت کے زمرے میں لیبرمارکیٹ کی ضرورتوں کو پورا کرنے اور خاص مہارت رکھنے والے ‏افراد کو ویزا جاری کیا جاتا ہے جب کہ خاندانی تعلق میں ان افراد کو ویزے دیے جاتے ہیں جو ‏آسٹریلیا میں مستقل رہائش پذیر ہیں اور وہ اپنے اہل خانہ کو بلانا چاہتے ہیں۔

خاندانی تعلق کے زمرے میں بیوی، بچے اور والدین شامل ہیں جنہیں میریج سرٹیفکیٹ، فیملی ‏رجسٹریشن سرٹیفکیٹ یا آسٹریلیا میں مستقل رہائش شامل ہے۔

Comments

- Advertisement -