تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے عصمت دری شروع کردی، آسٹریلوی صحافی کی چونکا دینے والی رپورٹ

سری نگر: آسٹریلوی صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ وادی میں تعینات بھارتی فوج نے قتل ، تشدد، گمشدگیوں اور عصمت دری کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

آسٹریلوی صحافی کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آرٹیکل 370 اور 35اے کے خاتمے کے بعد وادی میں کرفیو اور لاک ڈاؤن ہے، بھارتی حکومت نے ہر 10کشمیریوں پر ایک فوجی تعینات کردیا۔

صحافی کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کشمیرمیں قتل،تشدد، گمشدگیوں،عصمت دری میں ملوث ہے اور اب تک وہاں کے 80 ہزار سے زائد بچے یتیم ہوچکے ہیں، عراق،افغانستان،غزہ سےزیادہ مقبوضہ کشمیر فوجی تعینات ہیں۔

آسٹریلین صحافی نے بھارتی مظالم سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ وادی میں ہونے والی قتل و غارت گری، تشدد اور جبری گمشدگیوں کے ساتھ اب بھارتی فوجی خواتین کی عصمت دری بھی کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیرمیں 14ویں روز بھی کرفیو

کشمیر میں بھارتی مظالم کی وجہ سے 79 فیصد افراد ذہنی امراض میں مبتلا ہوگئے۔

یاد رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر فوجی طاقت کے ذریعے اپنا تسلط قائم کیا ہوا تھا اور رواں ماہ پانچ اگست کو وہاں کی خصوصی حیثیت ختم کرتے ہوئے وادی کو بھارت کا ہی حصہ بنا ڈالا جس پر عالمی دنیا نے بھی شدید احتجاج کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں پانچ اگست کے بعد سے مسلسل کرفیو اور لاک ڈاؤن ہے جس کے باعث اشیائے خردونوش اور ادویات کی قلت پیدا ہوگئی، جبکہ وادی میں ٹیلی فون، انٹرنیٹ اور ٹی وی ، ریڈیو سروسز بھی بند ہیں ، صحافیوں کے داخلے پر بھی بھارتی حکومت نے پابندی عائد کی ہوئی ہے۔

Comments

- Advertisement -