تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چور کو قتل کرکے لاش 15 سال تک گھر میں رکھنے والے شخص کیساتھ کیا ہوا؟

سڈنی: آسٹریلیا میں شہری نے گھر میں گھسنے والے چور کو قتل کرکے اس کی لاش 15 سال تک گھر میں چھپا کر رکھی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی شہری بروس رابرٹس لاش سے پھیلنے والے بدبو کے خاتمے کے لیے گھر میں 70 سے زائد ایئر فریشنرز کا بھی استعمال کرتا رہا۔

رپورٹ کے مطابق 2002 میں بروس رابرٹس نے چوری کی کوشش کے دوران گھر میں گھسنے والے شین سنیلمین کو گولی مار دی اور لاش گھر میں ہی چھپا کر رکھ لی۔

رابرٹس کی خود 2017 میں طبی وجوہات کی بنا پر موت ہوگئی جس کے بعد پڑوسیوں نے ایمرجنسی سروس کو آگاہ کیا جس نے ان کی ہیٹر سے نیچے گری لاش برآمد کی لیکن اس وقت بھی ریسکیو اہلکاروں کو چور کی لاش نظر نہ آئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گھر میں کچرے کے ڈھیروں کے درمیان شین سنیلمین کی باقیات کا اس وقت تک پتا نہیں چل سکا جب تک اس کے ایک سال بعد صفائی کے لیے کلینرز کی خدمات حاصل نہیں کی گئیں۔

عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاش کے قریب 70 سے زائد ایئر فریشنرز کی بوتلوں کو رکھا گیا تھا تاکہ بدبو کو ختم کیا جاسکے۔

آسٹریلوی شہری بروس رابرٹس ایک بہت بڑے ذخیرہ اندوز تھا اور بہت کم گھر سے باہر جاتا تھا، رابرٹس کے گھر سے ایک درجن سے زائد ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -