ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

آسٹریلوی شخص کی کینگرو سے لڑائی، پالتو کتے کو بچانے کی حیرت انگیز ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلوی شخص کی کینگرو سے لڑائی کرنے اور اپنے پالتو کتے کو ڈبونے سے بچانے کی حیرت انگیز ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مکی مولونی نامی شخص صبح اپنے گھر سے دریا کے کنارے چہل قدمی کرنے کے لیے نکلا تو اس دوران احساس ہوا کہ اس کا ایک پالتو کتا ’اکیتاس‘ موجود نہیں ہے۔ جب آس پاس کتے کو تلاش کیا تو ایک عجیب منظر سے اس کا واسطہ پڑا۔

مکی نے دیکھا کہ دریا میں نہانے کے لیے موجود ایک کینگرو اور اس کا پالتو کتا ایک دوسرے سے الجھے ہوئے ہیں۔ اس دوران دیو قامت کینگر کتے کو ڈبونے کی کوشش کرنے لگا اور ’اکیتاس‘ بے بس ہوگیا۔

انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ جب پہلی بار دریا کی طرف دیکھا تو مجھے ایک بلند قامت کینگرو نظر آیا جو مجھے گھور رہا تھا اور اس کے ہاتھ پانی کے اندر تھے۔ لگ بھگ 15 سیکنڈ بعد اس کے ہاتھ باہر آئے تو اس میں کتے کا سر تھا جسے وہ ڈبونے کی کوشش کررہا تھا۔

مالک نے چلا کر کینگو کو بھگانے کی کوشش کی مگر وہ ٹس سے مس نہ ہوا تو، مکس مارشل آرٹس کے ٹیچر مکی مولونی نے ڈرتے ڈرتے کینگرو کے مقابلے کا فیصلہ کیا۔

مذکوہ شخص نے پانی میں جار کر کینگرو سے اپنے کتے کو چھڑانے کی کوشش کی تو کینگرو نے اپنے ہاتھوں سے ان پر حملہ بھی کیا لیکن وہ کسی طرح کتے کو پانی سے نکالنے میں کامیاب ہوئے جس کی ویڈیو بھی انھوں نے خود ہی بنائی ہے

مذکورہ حیرت انگیز ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جسے اب تک 10 ملین سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں