پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

آسٹریلوی وزیراعظم نے اپنی ٹیم پرائم منسٹر الیون کے لیے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کے وزیراعظم اینتھونی البانیز نے کہا ہے کہ ہماری کرکٹ میں پرائم منسٹر الیون کی ایک شاندار تاریخ ہے، پاکستان کے خلاف مضبوط اسکواڈ کا اعلان کیا گیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے گرین شرٹس کا مقابلہ کرنے کے لیے چھ ٹیسٹ کرکٹرز پر مشتمل مضبوط پی ایم الیون بنائی گئی ہے۔ خود آسٹریلوی وزیراعظم اور نیشنل سلیکشن پینل نے پاکستان کے خلاف چار روزہ میچ کے لیے 12 کھلاڑیوں کے ناموں کا انتخاب کیا ہے۔

ساؤتھ آسٹریلیا کے بیٹر نیتھن میکس وینی کو چار روزہ میچ میں پی الیون کی قیادت سونپی گئی ہے۔ 12 رکنی اسکواڈ میں شامل 6 کھلاڑی ٹیسٹ میچ کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔

- Advertisement -

حال ہی میں آسٹریلیا اے کی کوچنگ کے فرائض انجام دینے والے سری لنکا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر تھیلان سمراویرا کو پی ایم الیون کا ہیڈ کوچ بھی مقرر کیا گیا ہے۔

آسٹریلین پی الیون اسکواڈ میں نیتھن میکس وینی (کپتان)، کیمرون بنکروفٹ، کیمرون گرین، مارکس ہیرس، نیتھن اینڈریو، ٹوڈ میئرفی، مائیکل نیسر جمی پیئرسن، میتھیو رینشا، مارک سٹیکٹی اور باو ویبسٹر کو شامل کیا گیا ہے۔

آسٹریلوی وزیر اعظم اینتھونی البانیز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلین کرکٹ میں پرائم منسٹر الیون کی ایک شاندار تاریخ ہے اور مجھے خوشی ہے کہ ہم نے آئندہ ماہ پاکستان کے سامنے کے لیے ایک مضبوط سکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

میکس وینی کو کپتان نامزد ہونے پر آسٹریلوی وزیراعظم نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یقین ہے کہ وہ بہترین طریقے سے ٹیم کی قیادت کریں گے۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی وزیر اعظم نے پیٹ کمنز اور ان کی ٹیم کو آئی سی سی ورلڈکپ جیتنے پر بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انھوں نے کہا کہ ٹیم نے شاندار کارکردگی سے پوری قوم کو خوش کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں