بدھ, مئی 20, 2026
اشتہار

آبنائے ہرمز کا دوبارہ کھلنا خوش آئند ہے: آسٹریلوی وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

کینبرا(18 اپریل 2026): آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے عالمی معیشت اور علاقائی استحکام کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔

آسٹریلوی وزیراعظم نے فرانسیسی صدر اور برطانوی وزیراعظم کی میزبانی میں منعقدہ "ورچوئل لیڈرز سمٹ” میں شرکت کی، جس میں آبنائے ہرمز کی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انتھونی البانیز نے کہا کہ آسٹریلیا نے مسلسل اس تنازع کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ جنگ جتنی طویل ہوگی، عالمی معیشت پر اس کے اثرات اتنے ہی سنگین ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش اور تنازع کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال سے آسٹریلوی شہری بھی متاثر ہو رہے ہیں اور قیمتوں میں اضافے کے اثرات کو محسوس کر رہے ہیں۔

آسٹریلوی وزیراعظم نے واضح کیا کہ آسٹریلیا آبنائے ہرمز میں پائیدار استحکام اور سلامتی کو یقینی بنانے کی تمام کوششوں کی بھرپور حمایت کے لیے تیار ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں