تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

آسٹریلوی سائنسدان ڈاکٹر ڈیوڈ گوڈال خودکشی کرنے سوئزرلینڈ پہنچ گئے

جنیوا:104 سالہ مشہور  آسٹریلوی سائنسدان ڈاکٹر  ڈیوڈ گوڈال خودکشی کرنے سوئزرلینڈ پہنچ گئے، ڈاکٹرڈیوڈ نے چند روزقبل آج کے دن خودکشی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق مشہور آسٹریلوی ماہر نباتات و ماحولیات ڈاکٹر ڈیوڈ گوڈال نے نیوز کانفرنس میں خودکشی کرنے کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ موت کا دن متعین ہے لیکن موت منتخب کرنے کا انسان کو اختیار ہونا چاہیے، میری صلاحیتیں کم ہوگئی ہیں اس لئے میں مزید جینا نہیں چاہتا۔

ڈاکٹرڈیوڈ کی عمر104سال ہے۔


مزید پڑھیں : میں موت کو گلے لگانا چاہتا ہوں، آسٹریلوی سائنس دان ڈیوڈ گوڈیل


اس سے قبل ماحولیات کے سائنس دان ڈیوڈ گوڈیل نے اپریل میں اپنی سالگرہ کے موقع پر اے بی سی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں اس عمر تک پہنچ گیا ہوں میں بالکل بھی خوش نہیں ہوں، میں موت کو گلے لگانا چاہتا ہوں، یہ کوئی غم کی بات نہیں ہے غم کی بات یہ ہے کہ میں ایسا کرنے سے رک جاؤں۔

خیال رہے کہ سوئزر لینڈ دنیا کا واحد ملک ہے، جہاں انتہائی بیمار، ذہنی اور جسمانی طور پر معذور طویل عمر اور کمزور بوڑھے افراد کو رضاکارانہ موت فراہم کی جاتی ہے۔

سوئٹرزلینڈ میں ایسے کلینک ہیں، جو فیس کے عوض موت کی نیند سلانے کی سہولت دیتے ہیں۔

سوئزرلینڈ میں 1940 سے رضا کارانہ خودکشی کا قانون نافذ ہے،  جس کے مطابق قانونی طور پر اس بات کی اجازت دی گئی ہےکہ اگر کوئی شخص خود کشی کرنا چاہے تو کرسکتا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -