تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

اب لعاب سے شوگر چیک ہوگی، خون کی ضرورت نہیں

سڈنی: آسٹریلیا کے ماہرین نے ایک ایسا طریقہ تلاش کیا جس کے بعد شوگر چیک کرنے کے لیے خون نکالنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ مریض کے لعاب سے ہی خون میں شوگر کا لیول چیک کیا جاسکے گا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف نیو کاسل  کے ماہرین نے ایک ایسا طریقہ دریافت کیا جس کے بعد اب شوگر ٹیسٹ کے لیے مریض کے خون کی جگہ لعاب کی ضرورت ہوگی۔

آسٹریلوی ماہرین نے ایک ایسی پٹی (اسٹرپ) تیار کی، جس پر اگر کسی شخص کا لعاب ڈالا جائے گا تو خون میں گلوکوز کی مقدار معلوم ہوجائے گا۔

ماہرین نے بتایا کہ مریض جب اپنی زبان پر اس پٹی کو رکھے گا تو شوگر کا نتیجہ اُسے اسمارٹ فون کی ایپ پر نظر آجائے گا۔

منفرد دریافت کرنے والی ٹیم کے پروفیسر دستور نے کہا کہ ’اس پٹی میں ایسے انزائم کو شامل کیا گیا ہے، جس کی مدد سے گلوکوز کی مقدارآسانی کے ساتھ چیک کیا جاسکے گا‘۔

انہوں نے بتایا کہ شوگر چیک کرنے کی مشین میں بھی اسی طرح کے مرکب شامل ہوتے ہیں۔ پروفیسر کے مطابق اسٹرپ میں موجود الیکٹرانک مواد سیاہی پر مشتمل ہیں، جس کی مدد سے مزید اسٹرپ آسانی سے تیار کی جاسکتی ہیں۔

پروفیسر نے کہا کہ ’اس پٹی کے ذریعے صرف شوگر ہی نہیں بلکہ کرونا ٹیسٹ، الرجی، ہارمون اور کینسر کی تشخیص بھی کی جاسکے گی‘۔

انہوں نے بتایا کہ ابھی اس اسٹرپ کی آزمائش جاری ہے، کلینکل ٹرائلز اور منظوری کے بعد اسے ڈبلیو ایچ او سے منظور کروا کے بڑے پیمانے پر تیار کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -