منگل, اکتوبر 6, 2026
اشتہار

آسٹریلوی سینیٹر پارلیمنٹ میں برقع پہن کر آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کینیبرا: آسٹریلیا میں سینیٹر ہانسن برقع پہن کر پارلیمنٹ میں آگئیں، مقصد برقع پہننے اور چہرپ ڈھانپنے پر پابندی لگانا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ہانسن ایسا بل متعارف کروانا چاہتی ہیں جس میں آسٹریلیا میں برقع پہننے اور مکمل چہرہ ڈھانپنے پر پابندی شامل ہے، آسٹریلوی سینیٹر کے اقدام پر سیاستدانوں اور عوام میں غصہ پایا جاتا ہے۔

اس نامناسب اقدام کو لیبر پارٹی سمیت دیگر سیاسی پارٹیوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ہانسن نے توجہ حاصل کرنے کےلیے یہ حرکت کی۔

آسٹریلوی سیاستدانوں کا کہنا ہے کہ ہانسن کی جانب سے ایسا ارادتاً کیا گیا ہے، جو مذہبی آزادی اور برابری کے اصولوں کے خلاف ہے۔

سینیٹر خاتون کی اس تعصب پسندانہ حرکت کے بعد پارلیمنٹ میں لباس کے انتخاب پر بحث دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔

ایک اور ملک نے خواتین کے برقعہ پہننے پر پابندی لگا دی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں