تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

خوفناک آگ سے سیکڑوں جانیں بچانے والا ‘کتا’ ہیرو قرار

سڈنی : آسٹریلیا میں ایک کتے نے سیکڑوں بھیڑوں کو جنگل میں لگی خوفناک آگ میں جلنے سے بچالیا جسے دنیا نے ہیرو کے لقب سے نوازا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں گزشتہ کئی ماہ سے خوفناک آگ بھڑکی ہوئی ہے جس نے اب تک جنگل کے کروڑوں جانوروں کو جلاکر ہلاک کرچکی ہے لیکن ایک کتا چند سو بھیڑوں کو بچانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

آتشزدگی پر قابو پانے کےلیے دنیا بھر کے لوگ کوشش کررہے ہیں حتیٰ کے امریکا سمیت دیگر ممالک سے بھی فائر فائٹر عملہ بلوایا گیا ہے ہے تاہم کئی ماہ گرزنے کے باوجود ابھی تک آگ تک قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ چھ سالہ کتے پیٹسی کو 220 بھیڑوں کی جان بچانے پر ہیرو قرار دیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹسی اپنے مالک کے ساتھ کھیتوں میں تھا کہ اس اپنے مالک کو کھیت کی آگ بجھاتے دیکھا جبکہ دوسرے کھیت میں بھیڑوں کا ایک جھنڈ قریب آتی آگ سے پریشان تھا اور انہیں بچانے والا کوئی نہیں تھا۔

پیٹسی یہ منظر دیکھتے ہی دوسرے کھیت میں داخل ہوگیا اور بھیڑوں کے گرد چکر لگاکر انہیں ایک جان ب دھکیلنے لگا، اس طرح کتے نے تمام بھیڑوں کو آگ سے بچا کر ایک محفوظ جگہ منتقل کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جب کتے کا مالک اس جانب متوجہ ہوا تو دونوں نے مل کر نہ صرف بے زبان بھیڑوں کو بچالیا بلکہ جہاں وہ موجود تھیں اس کھیت کو بھی آگ سے بچانے میں کامیاب ہوگئے، یہاں تک کہ فارم ہاؤس میں موجود ایک چھوٹا گھر اور وہاں موجود اناج وغیرہ کو بھی بچالیا۔

Comments

- Advertisement -