تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

آسٹریلیا: تیراکی کرنے والے فوجیوں کو مگرمچھ نے دبوچ لیا

میلبرن: آسٹریلیا کے کیپ یارک جزیرہ نما میں مگرمچھ نے حملہ کرتے ہوئے دو فوجیوں کو زخمی کردیا ہے۔

آسٹریلوی ذرائع ابلاغ کے مطابق آسڑیلیا فورسز کے دو فوجی کیرنز سے تقریباً آٹھ سو کلو میٹر شمال میں واقع کیپ یارک جزیرہ نما میں تیراکی کے لئے پانی میں اترے، اسی دوران پانی میں موجود خونخوار مگرمچھ نے ایک فوجی پر حملہ کردیا، مگرمچھ حملے میں فوجی کو سر اور سینے میں زخم آئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عین اسی وقت دوسرا فوجی زخمی ساتھی کی مدد کو پہنچا تو مگرمچھ نے اس پر بھی حملہ کردیا، دوسرے زخمی فوجی کےبازو اور کلائی پر زخم آئے، موقع پر موجود دیگر فوجی دونوں زخمی فوجیوں کو مگر مچھ کے چنگل سے نکالنے میں کامیاب ہوگئے، بعد ازاں انہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے بعد آسٹریلیا وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ زخمی فوجیوں کی صحت کی حالت تسلی بخش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: نو عمر لڑکا مگرمچھ کی غذا بن گیا

دوسری جانب کوئنزلینڈ کے محکمہ ماحولیات نے واقعے کی مزید تفتیش کرنےکے لئے وائلڈ لائف افسران کو مذکورہ علاقے میں بھیج دیا ہے۔

آسٹریلوی ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی علاقائی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق کوئنزلینڈ آسٹریلیا میں مگرمچھوں کی سب سے زیادہ تعداد والی ریاست ہے، جہاں ایک لاکھ سے دو لاکھ کے درمیان مگر مچھ موجود ہیں۔

Comments

- Advertisement -