تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

آزادانہ گھومنے والی جیلی فش کا خطرناک شکار

کیرولینا: سمندر میں آزادانہ طور پر گھومنے والی جیلی فش نے انسانوں کو بڑا نقصان کرڈالا ہے۔

محققین امریکی ریاست کیرولنا کے ساحل پر آنے والی گیند کی سائز جتنی جیلی فش کی تعداد گننے کی کوشش کررہے ہیں، جو این سی اور ایس سی کے ساحل پر دکھائی دی گئی ہے، یہ جیلی فش کشتیوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے قبل آسٹریلیائی جیلی فش کو یہاں کھبی نہیں دیکھا گیا، ان کی آماجگاہ بحر الکاہل اور بحر اوقیانوس ہے، مگر یہ اپنی حدود سے نکل کر خود کو متعارف کرارہی ہیں۔

آسٹریلیائی جیلی فش بڑے بڑے پھول کی مانند ہوتی ہے، یہ مچھلی اور شیلفش کے انڈے کھاتی ہے۔ وہ کشتیاں اور ماہی گیری کے جال کو بھی نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

آبی ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ پانی پر وقت گزارتے ہیں تو ان شکاریوں پر نظر رکھیں، جیلی فش نظر آنے پر وفاقی محققین کو آن لائن کسی بھی جگہ کی اطلاع دے کر ان کی گنتی میں ہماری مدد کرے۔

Comments

- Advertisement -