تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

چھٹیوں سے قبل خریدی گئی لاٹری سے شہری کروڑپتی بن گیا

کینبرا : آسٹریلوی شہری کی چھٹیوں سے قبل خریدی گئی لاٹری سے چودہ لاکھ ڈالرز کا بمپر انعام نکل آیا۔

اکثر لوگ قسمت پر بھروسہ کرکے لاٹری ٹکٹ خریدتے ہیں اور قسمت کی دیوی کو آزماتے ہیں جو کسی کسی پر ایسی مہربان ہوتی ہے کہ راتوں رات کروڑ پتی بنادیتی ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ آسٹریلوی شہری کے ساتھ پیش آیا جس نے چھٹیوں پر جانے سے لاٹری ٹکٹ خریدا تھا۔

دو ہفتے کی چھٹیوں سے لوٹا اور انعامی نمبر چیک کیے تو دنگ گیا، کیوں کہ انعامی نمبر اس کی لاٹری کے ہی تھے جس کا بمپر انعام 14 لاکھ 34 ہزار 400 ڈالرز تھا۔

آسٹریلوی شہری کا کہنا ہے کہ میں اپنی اہلیہ کو لاٹری کے ذریعے انعامی رقم جیتنے کا بتایا تو اسے بھی میری بات پر یقین نہیں آیا۔

مذکورہ شخص کا کہنا ہے کہ وہ اور اس کی اہلیہ پہلے انعامی رقم سے اپنے قرضے ادا کریں گے اور کچھ رقم سرمایہ کاری پر خرچ کریں گے جب کہ باقی رقم سے یورپ کا ٹور کریں گے۔

Comments

- Advertisement -