پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

جھوٹے کینسر کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والی آسٹریلوی خاتون گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی : سوشل میڈیا پر جھوٹے کینسر کے نام پر لوگوں سے پیسے بٹورنے والی آسٹریلوی خاتون کو پولیس نے دھوکا دہی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی حکام نے جھوٹے کینسر کا ڈرامہ رچا کر علاجے کے نام پر پیسے بٹورنے والی خاتون کو گرفتار دھوکا دہی کے الزام میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کوئنز لینڈ کی رہائشی 27 سالہ لوسی ویلینڈ نے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے کینسر کے علاج کے لیے جعلی دستاویزات شائع کی تھیں۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا تھا کہ وی لینڈ نے سوشل میڈیا پر علاج معالجے کے حوالے چندہ جمع کرنے کے لیے’گو فنڈ می‘ عوامی اکاؤنٹ بنایا ہوا تھا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے عوام کی جانب سے خاتون سے متعلق خفیہ معلومات موصول ہونے پر گرفتار کیا تھا۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 27 سالہ وی لینڈ نے رواں برس کے آغاز میں انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تصاویر پوسٹ کی تھیں جس میں میڈیکل کا سامان بھی موجود تھا اور خاتون آکسیجن ماسک لگائی ہوئی تھی۔

لوسی وی لینڈ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی دیگر تصاویر میں بتایا کہ میرے بال ختم ہوگئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عدالت نے مذکورہ خاتون کو ضمانت پر رہا کردیا ہے تاہم حکم دیا ہے کہ پاسپورٹ کورٹ میں جمع کروائے اور دسمبر میں دوبارہ عدالت میں پیش ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں