کرکٹ،آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر روڈ مارش مستعفی ہوگئے -
The news is by your side.

Advertisement

کرکٹ،آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر روڈ مارش مستعفی ہوگئے

ہوبارٹ: جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد کرکٹ آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر روڈ مارش مستعفی ہوگئے۔

لیجنڈ کرکٹر اور کرکٹ آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر روڈ مارش ہوبارٹ ٹیسٹ کی ہار برادشت نہ ہوئی اور انھوں نے عہدہ چھوڑدیا، سری لنکا سے سیریز میں وائٹ واش کے بعد آسٹریلیا اپنے ہوم گراؤنڈ پر جنوبی افریقہ سے بھی مسلسل دو میچز ہار گیا۔

روڈ مارش کا کہنا ہے کہ استعفی اپنی مرضی سے دیا ہے، کرکٹ آسٹریلیا یا کسی اور کا کوئی دباؤ نہیں تھا۔

روڈ مارش کو مئی دوہزار چودہ میں کرکٹ آسٹریلیا کی سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا، ان کی مدت میں کینگروز نے نو ٹیسٹ کھیلے، پانچ جیتے اور چار میں شکست ہوئی۔

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے چئیرمین کا کہنا ہے کہ روڈ مارش کی خدمات قابل تعریف ہیں، نئے چیف سلیکٹر کی تعیناتی جلد کردی جائے گی۔

ہوبارٹ ٹیسٹ، جنوبی افریقہ کی آسٹریلیا کو اننگز اور اسی رنز سے شکست

خیال رہے کہ  ہوبارٹ ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو ایک اننگز اسی رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔

ہوبارٹ ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا کو جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید ایک سو بیس رنز کی ضرورت تھی، تاہم کائل ایبٹ اور رباڈا کی جارحانہ بولنگ کے آگے کینگرو بیٹسمین بے بس ہوگئے اور پوری ٹیم دوسری اننگز میں ایک سو اکسٹھ رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ایبٹ نے چھ اور رباڈا نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایبٹ کو عمدہ بولنگ کا مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ہوبارٹ ٹیسٹ میں ایک اننگز اور اسی رنز کی فتح نے سیریز بھی جنوبی افریقہ کی گود میں ڈال دی ہے، جس کو سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں