جمعرات, اپریل 16, 2026
اشتہار

آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا شیڈول تبدیل ہونے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے آئندہ برس کے دورہ پاکستان کے حوالے سے شیڈول میں ردوبدل کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا سے مارچ 2026 میں طے شدہ تین ون ڈے سیریز اب اپنے مقررہ وقت پر ہونے کا امکان بہت کم ہے، پی سی بی اور کرکٹ آسٹریلیا کے درمیان شیڈول کی نئی تاریخوں کے لیے بات ہورہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی شیڈول کے تحت یہ ون ڈے سیریز 13 سے 19 مارچ کے درمیان ہونا تھی تاہم اب اس بات پر غور کیا جارہا ہے کہ تینوں میچ پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے اختتام کے بعد کرائیں جائیں۔

دونوں بورڈز شیڈول کی وجہ سے پیدا ہونے والی مصروفیات کے تناظر میں نئی تاریخیں طے کرنے پر مشاورت میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے پاکستان آمد کی تصدیق ہو چکی ہے، بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026سے قبل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 30 جنوری سے 5 فروری تک شیڈول ہیں۔

پاکستانی شاہینز کی کامیابی پر وزیر اعظم اور دیگر کی مبارکباد

اس سیریز کوورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہم قرار دیا جارہا ہے۔

ایک آن لائن پریس کانفرنس میں کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹوڈ گرین برگ نے پاکستان کے مجوزہ دورے پر اعتماد کا اظہار کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا یہ دورہ آسٹریلیا کے کرکٹ کیلنڈر کا اہم حصہ اور دونوں بورڈز کے درمیان ریڈ بال اور وائٹ بال کرکٹ کے حوالے سے بہترین روابط قائم ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں