The news is by your side.

سابق آسٹریلوی کپتان کی ٹیسٹ میں واپسی

آسٹریلیا کے سابق کپتان ٹم پین اسکینڈل سے بین الاقوامی کیریئر کے خاتمے کے بعد اپنا پہلا ٹاپ لیول گیم کھیلنے کے لیے تیار ہیں.

وکٹ کیپر کو شیفیلڈ شیلڈ ٹائی کے لیے تسمانیہ کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

وہ جمعرات سے برسبین میں کوئنز لینڈ کے خلاف اپنے شیلڈ میچ کے لیے تسمانیہ کے 13 رکنی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ ان کا مقابلہ کوئنز لینڈ کی ٹیم سے ہوگا جس میں سابق ٹیسٹ ساتھی عثمان خواجہ اور مارنس لیبوشین شامل ہیں۔

ٹم پین کا خاتون کو نازیبا پیغامات بھیجنے کا اعتراف (ویڈیو)

آسٹریلوی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹم پین نے 18-2017کی ایشیز سیریز کے دوران کرکٹ تسمانیہ کی ایک سابق خاتون ملازم کو نازیبا پیغامات بھیجے تھے، اس وقت ان پیغامات کا تبادلہ ہوا بعد میں خاتون نے مختلف فورم پر شکایات بھی کیں۔

ایشز 2021 سیریز سے قبل ٹم پین کی اپنے ہی کلب تسمانیہ کی سابق ملازمہ کو نازیبا پیغامات بھیجنے کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں جس پر انہیں نیشنل ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہونا پڑا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں