The news is by your side.

Advertisement

سنیل گواسکر کی تنقید پرروہت شرما بول پڑے

برسبین: آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ میں سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر کی تنقید پر روہت شرما بول پڑے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ٹیسٹ برسبین میں کھیلا جارہا ہے، بھارتی بیٹسمین روہت شرما 44 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے جس پر انہیں سنیل گواسکر نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

روہت شرما کی بیٹنگ سے لگ رہا تھا کہ وہ بڑی اننگز کھیلیں گے لیکن اسپنر نیتھن لائن کی گیند پر وہ غیر ضروری شاٹ کھیل کر آؤٹ ہوگئے۔

سابق کرکٹر سنیل گواسکر سمیت دیگر کرکٹرز نے روہت شرما کے اس طرح آؤٹ پر تنقید کی تاہم دوسرے روز کھیل کے اختتام پر روہت شرما نے خود کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس طرح آؤٹ ہونے کا کوئی افسوس نہیں ہے۔

روہت شرما نے کہا کہ میں جس طرح بیٹنگ کرتا ہوں اس سے مطمئن ہوں، یہ پچ بیٹنگ کے لیے اچھی ہے، یہاں گیند زیادہ سوئنگ نہیں ہورہی ہے، مجھے بیٹنگ کے دوران شاٹ کھیلنے میں تھوڑا وقت لگا۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے جلدی آؤٹ ہوگیا لیکن اس طرح سے آؤٹ ہونے پر مجھے کوئی افسوس نہیں ہے۔

واضح رہے کہ برسبین ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں آسٹریلوی ٹیم 369 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، بھارت نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 62 رنز بنائے ہیں، پجارا 8 اور رہانے 2 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں