پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

کراچی میں مخدوش عمارتوں کے خلاف پھر کارروائی کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : لیاری کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں سات منزلہ خطرناک عمارت کو مسمار کرنے کی کارروائی شروع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں مخدوش عمارتوں کے خلاف ایک بار پھر کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) اور ضلعی انتظامیہ نے لیاری کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں سات منزلہ خطرناک عمارت کو مسمار کرنے کی کارروائی شروع کر دی۔

اولڈ سٹی ایریا میں مخدوش عمارتوں کے گرنے اور قیمتی جانوں کے ضیاع کے بعد حکومتی مشینری تو حرکت میں آئی تھی، تاہم یہ مہم کچھ عرصے بعد سست پڑ گئی تھی، اب پانچ ماہ کے وقفے کے بعد ایک بار پھر خطرناک عمارتوں کے خلاف آپریشن بحال کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : کراچی کی 68 عمارتیں انتہائی مخدوش قرار

آگرہ تاج کالونی میں ساٹھ گز کے پلاٹ پر قائم سات منزلہ عمارت میں سولہ فلیٹس موجود تھے، جن میں مقیم خاندانوں سے ضلعی انتظامیہ نے تین فلور خالی کروا کر عمارت کی بالائی منزلوں کو گرانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

ڈائریکٹر ڈیمولیشن ریحان قائمخانی نے کہا علاقے میں ایک سات منزلہ اور ایک چھ منزلہ عمارت کو ایس بی سی اے کی ٹیم افرادی قوت کی مدد سے مسمار کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع ساوتھ میں ساڑھے چار سو کے قریب مخدوش عمارتیں موجود ہیں، جن میں سے بیشتر کو خالی کرایا جا چکا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے خطرناک عمارتوں کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں