شکارپور: ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے ایس ایچ اوسمیت 5 اہلکاروں کو بازیاب کروالیا گیا، مغویوں کو6روزقبل کچےکے کوٹ شاہوتھانہ سےاغوا کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس اور رینجرز کی جانب سے تحصیل خانپور کچے کے گاؤں میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا، ڈی آئی جی لاڑکانہ جاوید جسکانی نے بتایا آپریشن میں ایس ایچ اوسمیت 5 اہلکاروں کو بازیاب کروالیاگیا۔
جاوید جسکانی کا کہنا تھا کہ بازیاب ہونیوالوں میں ایس ایچ اومحبوب بروہی،ہیڈمحررنسیم،کانسٹیبل جان محمد، کانسٹیبل ایازکنجھر اور ایس ایچ اوکا بیٹامحمدعلی شامل ہیں۔
ڈی آئی جی لاڑکانہ نے کہا کہ مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈٹارگٹڈآپریشن تحصیل خانپورکےکچےکےگاؤں عبدالحق بڈانی میں کیا گیا ، فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے علاقےمیں سرچ آپریشن جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹارگٹڈ آپریشن میں پولیس اوررینجرز کی بھاری نفری نےحصہ لیا تھا ، اہلکاروں کو مقامی قبائلی سرداروں کی مدد سے بازیاب کروایا گیا ہے، اس سے پہلے ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں کی رہائی کے بدلے میں بدنام زمانہ ڈاکو مہرعرف محرم بڈانی کی رہائی کامطالبہ کیا تھا۔
انھوں نے بتایا کہ مغویوں کو6 روزقبل کچےکے کوٹ شاہوتھانہ سے اغوا کیا گیا تھا۔