اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

خبردار! یہ سرنجز استعمال نہ کریں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (3 جون 2026): ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے چھ کمپنیوں کی آٹو ڈس ایبل سرنجز کو غیر معیاری قرار دے دیا۔

ڈریپ کی جانب سے جاری بیان میں 3 اور 5 ملی لیٹر کی آٹو ڈس ایبل سرنجز کو غیر معیاری قرار دیا گیا اور ان کے میڈیکل پروڈکٹ الرٹ جاری کیے گئے۔

بیان میں کہا گیا کہ غیر معیاری 6 آٹو ڈس ایبل سرنجز کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد ہے، سینٹرل ڈرگ لیب کراچی نے 6 سیمپلز کو غیر معیاری قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ادویات کی قیمتوں میں اضافہ، ڈریپ کا اہم بیان آگیا

ڈریپ کے مطابق سرنجز کے سیمپلز آٹو ڈس ایبلٹی ٹیسٹ کے معیار پر پورا نہیں اترے، 3 غیر ملکی کمپنیز کی تیارکردہ 3 سرنجز کے 3 بیچ غیر معیاری ہیں، سرنج ساز کمپنیز کا تعلق چین، مصر، پنجاب اور خیبر پختونخوا سے ہے۔

’جیانگ زی فینگلن میڈیکل اپلائنسز کی 3 سی سی سرنج کا بیچ غیر معیاری ہے۔ میڈایلدوالیاکو انٹرنیشنل کمپنی مصر کی 5 ایم ایل سرنج کا بیچ غیر معیاری ہے۔ شینگ ڈونگ کیئر میڈ چائنا کی 3 ایم ایل سرنج کا بیچ غیر معیاری ہے۔‘

بیان میں مزید کہا گیا کہ متاثرہ سرنجز آٹو ڈس ایبل سسٹم کی خرابی پر دوبارہ استعمال ہو سکتی ہیں، ان کا دوبارہ استعمال صحت عامہ کیلیے سنگین خطرہ ہے، سرنج کا بارہا استعمال، ہیپٹائٹس اور ایچ آئی وی پھیلاؤ کا باعث بن سکتا ہے، صوبے غیر معیاری آٹو ڈس ایبل سرنجز کی روک تھام کیلیے اقدامات کریں۔

ڈریپ نے مارکیٹس میں دستیاب غیر معیاری آٹو سرنجز بیچ ضبط کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مینوفیکچرر، امپورٹر اور ڈسٹری بیوٹر مارکیٹ سے متاثرہ آٹو سرنج بیچ واپس منگوائیں۔

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں