بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: رواں مالی سال کے 11 ماہ میں آٹو سیکٹر کی فروخت میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 11 ماہ کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں 45 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

گاڑیوں کی مجموعی فروخت کا حجم ایک لاکھ 83 ہزار 704 یونٹس تک پہنچ گیا ہے۔

مئی میں گاڑیوں کی فروخت 19 فیصد کے سالانہ اضافے کے ساتھ 17 ہزار 660 یونٹس تک جاپہنچی ہے جبکہ عید تعطیلات کے باعث ماہانہ بنیاد پر مئی میں گاڑیوں کی فروخت میں 20 فیصد کی عارضی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

یہ پڑھیں: کراچی میں 40 ہزار گاڑیاں بلیک لسٹ ، اپنی گاڑی کا اسٹیٹس آن لائن کیسے چیک کریں؟

رپورٹ کے مطابق موٹرسائیکل اور تھری وہیلر کی فروخت مئی کے ماہ میں 1 لاکھ 72 ہزار 433 یونٹس رہی، سالانہ بنیاد پر 13 فیصد اور ماہانہ بنیاد پر 10 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

11 ماہ میں موٹر سائیکل و تھری وہیلر کی مجموعی فروخت 18 لاکھ یونٹس رہی اور سالانہ 30 فیصد اضافہ ہوا، پاک سوزوکی کی گاڑیوں کی فروخت مئی میں 75 فیصد اضافے کےساتھ 8 ہزار 856 یونٹس رہی۔

ہونڈا اٹلس گاڑیوں کی فروخت میں بھی 11 فیصد اضافہ ہوا، کمپنی نے 2 ہزار 230 یونٹس فروخت کیے، ہنڈائی نشاط کی فروخت مئی میں 31 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی اور صرف 902 یونٹس فروخت کیے گئے ہیں۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں