ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

بلی کے بچوں کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے، شہری تھانے پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد : بھارت میں ایک شخص اپنے گھر میں پلی بلی کے مرے ہوئے بچے لے کر پولیس اسٹیشن پہنچ گیا، اس کا کہنا تھا کہ ان کا پوسٹ مارٹم کروایا جائے تاکہ مارنے والوں کا پتہ چل سکے۔

بھارتی شہر حیدرآباد کے بھولک پور علاقہ میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا۔ جہاں ایک شخص نے تھانے جاکر پولیس سے شکایت کی کہ کسی نے اس کی پالتو بلی کے بچوں کو زہر دے کر مار ڈالا ہے، یہ شخص اپنی پالتو بلی کے مردہ بچوں کو گاندھی اسپتال لے گیا جہاں اس نے ڈاکٹروں پر زور دیا کہ ان مردہ بچوں کا پوسٹ مارٹم کروایا جائے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس شخص نے اپنے مکان میں بلی کے دس بچوں کو پالا ہوا تھا، جس سے اس کے محلے والوں کو شکایات تھیں۔ انہوں نے مذکورہ شخص سے شکایات کرتے ہوئے اسے متنبہ بھی کیا تھا۔

اسی دوران بلی کے دس بچوں میں سے 6بچوں کی مشتبہ موت واقع ہوگئی، اس شخص نے الزام لگایا کہ بلی کے 6بچوں کو جان بوچھ کر زہر دے کر ہلاک کیا گیا ہے، وہ ان مردہ بچوں کو لے کر گاندھی اسپتال پہنچ گیا اور ان کے پوسٹ مارٹم کیلئے ڈاکٹروں سے پرزور اصرار کیا۔

جس پر ڈاکٹروں نے کہا کہ قانون کے مطابق پولیس سے شکایت اور پھر مقدمہ درج ہونے کے بعد ہی ان بچوں کا پوسٹ مارٹم کیا جاسکتا ہے۔ جس پر اس شخص نے بلی کے بچوں کی موت پر شبہ ظاہر کرتے ہوئے مشیرآباد پولیس سے مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں