سڑک پر ہونے والی تلخ کلامی کے بعد رکشہ ڈرائیور نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو ٹکر مار کر بیچ سڑک پر گرا دیا، نوجوان مرتے ہوئے بال بال بچ گیا۔
سڑکوں پر لوگوں کے درمیان ہونے والی ذرا سی تلخ کلامی کسی کی جان بھی لے سکتی ہے، سڑک پر ہونے والی بحث کے بعد آٹو رکشہ ڈرائیور نے جان بوجھ کر موٹر سائیکل سوار نوجوان کو ٹکر مار کر گرا دیا، ڈرائیور کی اس حرکت سے نوجوان کی جان خطرے میں پڑسکتی تھی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک کے بیچ میں ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان ایک رکشہ ڈرائیور سے کسی بات پر بحث کررہا تھا یہ سار امنظر اس کے پیچھے گاڑی پر موجود ایک شخص نے اپنے کیمرے میں محفوظ کرلیا۔
Grand Theft Auto kinda kalesh in Mumbai pic.twitter.com/bAcrg4OXd8
— Ghar Ke Kalesh (@gharkekalesh) August 25, 2023
تلخ کلامی کے بعد جب موٹر سائیکل سوار نوجوان جانے لگا تو پیچھے سے رکشہ ڈرائیور نے غصے میں چلتی موٹر سائیکل کو سائیڈ سے زور دار ٹکر ماری جس کے نتیجے میں نوجوان بیچ سڑک پر گر پڑا لیکن خوش قسمتی سے پیچھے کوئی گاڑی نہیں تھی جس کی وجہ سے اس کی جان بچ گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس ویڈیو کو شیئر کیے جانے کے بعد سے اب تک 1.66ہزار سے زیادہ ویوز اور 1,900 سے زیادہ لائکس ملے ہیں۔ صارفین نے اپنے کمنٹس میں رکشہ ڈرائیور کی اس حرکت پر شدید مایوسی اور غصے کا اظہار کیا۔
یہاں تک کہ ممبئی پولیس نے بھی لکھا کہ وہ صحیح مقام بتائے جہاں یہ واقعہ پیش آیا ہے تاکہ رکشہ ڈرائیور کیخلاف قانونی کارروائی کی جاسکے۔